سرکاری نرسنگ کالجوں میں نرسوں کی سیٹوں میں اضافہ

سرکاری نرسنگ کالجوں میں  نرسوں کی سیٹوں میں اضافہ

لاہور(سجاد کاظمی سے )سرکاری اداروں میں تعلیم حاصل کرنے والی نرسز کے لیے خوشخبری ،پنجاب کے سرکاری نرسنگ کالجوں میں نرسز کی سیٹوں میں اضافہ کردیا گیا۔

ایوننگ کی 1400سیٹوں کو بڑھا کر 3000کردیا گیا ہے جبکہ مارننگ کی 3100سیٹیں برقرار رہیں گی۔پنجاب حکومت نے سیٹیں بڑھانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ،یاد رہے کہ اس سے قبل نومبر 2025میں نرسز کا اعزازیہ ختم کردیا گیا تھا اور رواں سال نرسز 5ہزار روپے سالانہ فیس کے علاوہ ہاسٹلز کا خرچہ بھی ادا کریں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں