ایجوکیشن اتھارٹیز سے درجہ چہارم کے ملازمین کا ڈیٹا طلب

ایجوکیشن اتھارٹیز سے درجہ چہارم کے ملازمین کا ڈیٹا طلب

لاہور(خبر نگار)لاہور میں محکمہ سکول ایجوکیشن نے ایجوکیشن اتھارٹیز سے درجہ چہارم کے ملازمین کا ڈیٹا طلب کر لیا ۔

ذرائع کے مطابق 2022 میں بھرتی ہونیوالے درجہ چہارم ملازمین کا مکمل ریکارڈ مانگا گیا ہے ، جو مختلف ایجوکیشن اتھارٹیز میں بھرتی کیے گئے تھے ۔محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے جاری مراسلے میں ہدایت کی گئی کہ بھرتیوں کا مکمل ریکارڈ اور بھرتی کے آڈرز ایک ہفتے کے اندر محکمہ کو ارسال کیے جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں