وزیر اعلیٰ آسان کاروبار سکیم ضروری اقدامات کی منظوری
لاہور (خبر نگار).وزیر اعلیٰ پنجاب آسان کاروبار فنانس سکیم کی پراجیکٹ سٹیئرنگ کمیٹی کا تیسرا اجلاس پیسک ہاؤس میں منعقد ہوا۔
صوبائی وزیر صنعت و تجارت شافع حسین نے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ آسان کاروبار فنانس سکیم کے دوسرے مرحلے پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا ۔ کاروباری سرگرمیوں کے فروغ میں کلیدی اہمیت کی حاملِ اس سکیم کی رفتار مزید تیز کرنے کیلئے ضروری اقدامات کی منظوری دی گئی ۔ ایس ایم ایز سیکٹر سے وابستہ کاروباری افراد اور ایوان ہائے صنعت و تجارت کو سکیم بارے بھرپور آگاہی دی جائے گی ۔