پتنگ بازی کی اجازت کیلئے نوٹیفکیشن کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

پتنگ بازی کی اجازت کیلئے نوٹیفکیشن  کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ میں حکومت پنجاب کی جانب سے پتنگ بازی کی اجازت کے لیے نوٹیفکیشن کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر ،جسٹس ملک اویس خالد جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی درخواست پر 5 جنوری کو سماعت کرینگے ۔

 مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت پنجاب نے اسمبلی کی موجودگی کے باوجود آرڈیننس جاری کیا، جبکہ ماضی میں پتنگ بازی کے باعث متعدد قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔ سپریم کورٹ بھی پتنگ بازی کیخلاف فیصلہ دے چکی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں