بلدیاتی انتخابات کے بغیر جمہوریت نامکمل:جماعت اسلامی
لاہور(سیاسی نمائندہ)امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے ایک بار پھر التوا کی خبروں کو بدنیتی پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مرکزی حکومت اور پنجاب حکومت عوام کا سامنا کرنے سے مسلسل بھاگ رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نظام جمہوریت کی بنیاد ہے، بلدیاتی انتخابات کے بغیر جمہوریت نامکمل رہتی ہے اور اختیارات چند ہاتھوں میں مرتکز رہتے ہیں۔، جس کا نقصان براہِ راست عام شہری کو ہوتا ہے ۔