1سال: 23 ہزار میڈیکو لیگل سرٹیفکیٹ جاری

1سال: 23 ہزار میڈیکو لیگل سرٹیفکیٹ جاری

لاہور(کرائم رپورٹر)پولیس خدمت کاؤنٹرز پر سال 2025کے دوران شہریوں اور پولیس ملازمین کو بلا تعطل طبی و قانونی سہولیات فراہم کی جاتی رہیں۔

اس دوران مجموعی طور پر 23 ہزار سے زائد میڈیکولیگل سرٹیفکیٹس جاری کیے گئے ۔اعداد و شمار کے مطابق جنرل ہسپتال سے 4 ہزار 778، جناح ہسپتال سے 3 ہزار 438، سروسز ہسپتال سے 2 ہزار 720 میڈیکولیگل سرٹیفکیٹس جاری کیے گئے ۔ میو ہسپتال سے 1 ہزار 181، گنگارام ہسپتال سے 949 جبکہ میاں منشی ہسپتال سے 2 ہزار 752 سرٹیفکیٹس کا اجرا ہوا۔کوٹ خواجہ سعید ہسپتال سے 2 ہزار 500، نواز شریف ہسپتال سے 790 اور ہیلتھ سنٹر برکی سے 848 میڈیکولیگل سرٹیفکیٹس جاری کیے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں