معروف ماہرِ معیشت ڈاکٹر اقدس علی کاظمی کی رسم قل آج ہوگی
لاہور(سٹاف رپورٹر)معروف ماہرِ معیشت، سابق جوائنٹ چیف اکانومسٹ اور پلاننگ کمیشن کے سابق ایڈیشنل سیکرٹری (سابق ایم پی اے سید علی عباس، گل آغا کے بہنوئی) ڈاکٹر اقدس علی کاظمی یکم جنوری 2026 کو وفات پا گئے ۔
ان کی رسم قل بروزاتوار 4 جنوری 2026 صبح 11 بجے سے سہ پہر 4 بجے تک ان کی رہائش گاہ مکان نمبر 93 ، ویلنشیا ای بلاک میں ادا کی جائے گی۔