پی پی 167کے ضمنی الیکشن میں ن لیگ کاٹکٹ ملک شفیع کھوکھر کودیدیاگیا
لاہور ( یاسین ملک ) پی پی 167 کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کی طرف سے ملک شفیع کھوکھر کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
پیپلزپارٹی حلقہ پی پی 167 کے ضمنی الیکشن میں امیداور کھڑا نہیں کرے گی،پی پی پی اور ن لیگ طے شدہ شیڈول کے مطابق تمام ضمنی الیکشنوں میں جیتنے والے یا رنر اپ پارٹی کا امیدوار الیکشن لڑے گا،حلقہ پی پی 167 کے ضمنی الیکشن کی سیٹ مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی عرفان شفیع کھوکھر کے انتقال کے بعد سیٹ خالی ہوئی ہے ،حلقہ پی پی 167 کے ضمنی الیکشن 4 فروری کو ہونگے ۔