پیما سکولوںکے اساتذہ کو 4ماہ سے تنخواہیں نہ ملیں

پیما سکولوںکے اساتذہ  کو 4ماہ سے تنخواہیں نہ ملیں

لاہور(خبر نگار)پیما سکولز کے اساتذہ گزشتہ چار ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں، جس کے باعث ہزاروں اساتذہ اور لائسنسی سکول شدید مالی بحران کا شکار ہو چکے ہیں۔ معاوضوں کی عدم ادائیگی نے نہ صرف اساتذہ بلکہ سکول انتظامیہ کو بھی مشکلات میں ڈال دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پیما کے ماتحت لائسنسی سکولوں کے اساتذہ گزشتہ چار ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں۔اساتذہ کا کہنا ہے کہ اکتوبر، نومبر، دسمبر اور جنوری کی ادائیگیاں تاحال نہیں کی جا سکیں، جس کے باعث ہزاروں اساتذہ فاقہ کشی پر مجبور ہو چکے ہیں۔معاوضوں کی عدم ادائیگی کے باعث لائسنسی سکولز بھی شدید مالی بحران کا شکار ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں