ویلڈنگ کے دوران آگ لگنے سے 1شخص جھلس گیا
لاہور (کرائم رپورٹر )اچھرہ، پیر غازی روڈ پر ایک شخص ویلڈنگ کے دوران آگ کی زد میں آ کر جھلس گیا۔۔۔
پولیس نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ متاثرہ شخص کی شناخت عارف انور عمر 55 سال کے طور پر ہوئی ہے ۔پولیس کے مطابق عارف ویلڈنگ کا کام کر رہے تھا، جب کام کے دوران چنگاری رنگ سے بھری بالٹی میں گر گئی اور آگ بھڑک اٹھی۔ اچانک آگ کی لپیٹ میں آنے سے عارف شدید جھلس گئے ۔زخمی کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔