پولیس 4:بکتربند گاڑیاں خریدنے کیلئے 1ارب روپے جاری
لاہور (کرائم رپورٹر )پنجاب پولیس اب اشتہاری ملزمان اور ڈاکوؤں سے جدید بکتر بند گاڑیوں کے ذریعے مقابلہ کرے گی۔۔
۔4جدید بکتر گاڑیوں کیلئے پنجاب حکومت نے ایک ارب کے فنڈز جاری کر دئیے ۔اشتہاری ملزمان اور خطرناک ڈاکوؤں سے نمٹنے کیلئے 4جدید بکتر بند گاڑیاں خریدنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے ۔4 جدید بکتر بند گاڑیاں خریدنے کے ایک ارب روپے کے فنڈز پنجاب پولیس کو مل گئے ۔