جعلی دودھ کے 39نیٹ ورکس اور15ٹینکر پکڑے گئے
لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے ریکی کرکے لاہور کے مختلف علاقوں میں چھپے جعلی دودھ کے 39نیٹ ورکس اور15ٹینکر پکڑے لیے۔۔
، 90ہزار لیٹر جعلی دودھ تلف اور 32مقدمات درج کرلیے ۔ پنجاب بھر دودھ مافیا کیخلاف سخت کریک ڈاؤن پر مافیا نے گلی محلوں کا رخ کرلیا تو خصوصی ویجیلنس ٹاسک فورس اور فوڈ سیفٹی ٹیموں نے تمام حربے ناکام بناتے ہوئے کامیاب آپریشنز کیے ۔