مریدکے ،قصور:حادثات میں بچہ جاں بحق، 3 افراد زخمی
مریدکے ، قصور (نمائندگان دنیا) ٹریفک حادثات میں کمسن بچہ جاں بحق اور2خواتین سمیت تین افرادزخمی ہوگئے ۔۔
،بتایا گیا ہے کہ جی ٹی روڈ کالاشاہ کاکو کے قریب کمسن دس سالہ نامعلوم بچہ شدید دھند کے باعث تیز رفتار کار کی زد میں آ گیا اور جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیو عملہ نے لاش امانتاً تھانہ فیروزوالا پولیس کے سپرد کر دی۔دوسری جانب کوٹ رادھاکشن کے رہائشی 28 سالہ شان علی 14 سالہ ارسلان کے ہمراہ موٹرسائیکل پر جا رہے تھے کہ ظفر کے ناکہ پولیس کے قریب ان کی ٹکر پک اَپ گاڑی سے ہو گئی۔ پیچھے سے آنے والے تیز رفتار ٹریکٹر نے شان علی کو زخمی کر دیا، جبکہ مخالف سمت سے آنے والی مسافر بس سے بچتے ہوئے وہ سائیڈ پر لگے درخت سے ٹکرا گئے ۔ حادثے میں 55 سالہ ہاشمہ اور 7 سالہ مریم بھی زخمی ہو گئیں۔