کھاد کی 121 بوریاں لینے پر 2 کروڑ روپے کے چیک ڈس آنر، مقدمہ درج

 کھاد کی 121 بوریاں لینے پر 2 کروڑ  روپے کے چیک ڈس آنر، مقدمہ درج

قصور (نمائندہ دنیا) ساہد کے رہائشی شوکت علی نے پولیس تھانہ کھڈیاں میں مقدمہ درج کروایا کہ بھیلہ ہٹھاڑ کے رہائشی ملزم محمد یٰسین نے۔۔

 اس سے 1 کروڑ 77 لاکھ 99 ہزار 100 روپے مالیت کی 121 بوریاں کھاد حاصل کیں۔ملزم نے اس کے بدلے دو عدد چیک دیے ، جو بینک میں پیش کرنے پر ڈس آنر ہو گئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں