تعلیمی اداروں کے لیے جامع سکیورٹی پلان لازمی قرار
لاہور(خبر نگار)صوبے کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کے لیے جامع سکیورٹی پلان کو لازمی قرار دے دیا گیا ہے ۔ ۔۔
نوٹیفکیشن میں سکولوں میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کو فعال رکھنے ، پینک بٹن اور الارم سسٹم کو مؤثر بنانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔تمام تعلیمی اداروں کے سی سی ٹی وی سسٹمز کو پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی سے منسلک کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔ ، جبکہ سکولوں میں باقاعدہ سکیورٹی ڈرلز اور موک ایکسرسائزز کے انعقاد کو لازم قرار دیا گیا ہے ۔