پولیس ملازمین کے علاج کیلئے مزید 23 لاکھ جاری
لاہور (کرائم رپورٹر)پولیس ملازمین کے علاج معالجے کی مد میں مزید 23 لاکھ 50 ہزار روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیے گئے ۔۔
۔ کانسٹیبل جاوید اقبال کو عارضہ قلب کے علاج کے لیے 5 لاکھ روپے فراہم کیے گئے جبکہ سب انسپکٹر ریاست علی کو سرجری کے لیے 3 لاکھ 25 ہزار روپے کی مالی معاونت دی گئی۔