بھینسوں کے متعدد غیرقانونی ڈیرے اور شیڈز مسمار
لاہور (سٹاف رپورٹر سے )ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر ایل ڈی اے ایونیو ون اورجوبلی ٹاؤن سکیم میں مویشیوں کے انخلا کے لئے۔۔
آپریشن کیا گیا۔آپریشن کے دوران 300سے زائد مویشیوں کو ایل ڈی اے ایونیو ون اور جوبلی ٹاؤن سکیم سے باہر منتقل کیا گیا۔ ایل ڈی اے اورایم سی ایل ٹیموں نے مشترکہ آپریشن کے دوران ایک درجن سے زائد جانوروں کو کارپوریشن کے حوالے کردیا۔ایڈیشنل ڈی جی یوپی کی نگرانی میں آپریشن ڈائریکٹر ایل ڈی اے ایونیوون عمر صہیب نے کیا۔آپریشن کے دوران بھینسوں کے متعدد غیرقانونی ڈیرے اور شیڈز مسمار کر دیئے گئے ۔