عمرہ کے تحائف کے بہانے شہریوں کوٹنے والا نوسرباز گرفتار

عمرہ کے تحائف کے بہانے  شہریوں کوٹنے والا نوسرباز گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے عمرہ کے تحائف کے بہانے شہریوں سے ۔۔

نقدی اور زیورات ہتھیانے والا نوسرباز گرفتار کر لیا گیا۔ سیف سٹی کیمروں کے ذریعے ملزم کی نقل و حرکت ٹریس کی گئی اور پولیس کے تعاون سے گرفتاری ممکن بنائی گئی۔ ترجمان سیف سٹی کے مطابق بروقت کارروائی اور ڈیجیٹل مانیٹرنگ کے ذریعے شہریوں کو بڑے مالی نقصان سے محفوظ رکھا گیا۔ ملزم اب قانون کے شکنجے میں ہے اور سیف سٹی کا مؤثر کردار ایک بار پھر شہری تحفظ میں کامیاب رہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں