کنگن پور:گھریلو ناچاقی پر بیوی کو قتل کر دیا، ملزم گرفتار
قصور، الہ آباد، تلونڈی (نمائندگان دنیا، نامہ نگار) تھانہ کنگن پور کی حدود گاؤں منسو والا نزد شامے والی بستی میں گھریلو ناچاقی پر ایک شخص نے اپنی بیوی کو قتل کر دیا۔۔
بتایا گیا ہے کہ ملزم محمد حنیف نے اپنی بیوی یاسمین، جو 6 بچوں کی ماں تھی، کا پہلے گلا دبایا اور بعد ازاں کسی آلے کے وار سے اسے موت کے گھاٹ اتار دیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ کنگن پور پولیس اور ڈی ایس پی چونیاں موقع پر پہنچ گئے ۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ۔ بروقت کارروائی کرتے ہوئے کنگن پور پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔