کنٹرولڈ ایریا میں آپریشن ،83املاک سربمہر

کنٹرولڈ ایریا میں  آپریشن ،83املاک سربمہر

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )ایل ڈی اے ٹیموں نے گزشتہ روزمختلف سکیموں اور ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا میں آپریشن کرکے۔۔

 83املاک سربمہرکر دیں۔ایل ڈی اے ٹیموں نے فیروز پور روڈ، گجرپورہ، شادمان ون،شادمان ٹو، ڈیفنس روڈ، ریونیو سوسائی جوہر ٹاؤن میں آپریشن کیا۔غیرقانونی کمرشل استعمال، کمرشل فیس کی عدم ادائیگی پرفیروز پور روڈ پر16املاک، گجر پورہ، شادمان ون اور ٹو میں 27املاک سربمہر کر دیں۔ٹیموں نے ریکوری آپریشن کے دوران ریونیو سوسائٹی جوہر ٹاؤن میں 30املاک، ڈیفنس روڈ پر 10املاک سیل کر دیں۔سیل کی گئی املاک میں شادی ہال، مارکی، فرنیچر شاپ،شو ز شاپ،کلاتھ شاپ،نجی سکول،کلینک،بلڈنگ میٹریل سٹور، بیوٹی سیلون،ریستوران،فوڈ پوائنٹ، گراسری سٹور، دکانیں، دفاتر ودیگر شامل ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں