تعلیمی بورڈ ز میں مستقل افسروں کی تعیناتی کیلئے سکروٹنی کاآغاز

تعلیمی بورڈ ز میں مستقل افسروں کی تعیناتی کیلئے سکروٹنی کاآغاز

چیئرمین، کنٹرولر ،سیکرٹری کی 27 اسامیوں پر تعیناتی ہوگی، اگلے ماہ انٹرویوزمتوقع

لاہور(خبر نگار)لاہور سمیت پنجاب کے تعلیمی بورڈز میں مستقل افسران کی تعیناتی کے عمل میں پیش رفت سامنے آ گئی ہے ۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن نے مختلف عہدوں کے لیے موصول ہونے والی درخواستوں کی سکروٹنی کا عمل شروع کر دیا ہے ۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن کے حکام کے مطابق تعلیمی بورڈز میں چیئرمین، کنٹرولر اور سیکرٹری کی 27 اسامیوں پر مستقل تقرری کے لیے پندرہ سو سے زائد درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ایک سے ڈیڑھ ہفتے کے دوران تمام درخواستوں کی سکروٹنی مکمل کر لی جائے گی۔سکروٹنی کے بعد امیدواروں سے اعتراضات طلب کیے جائیں گے ، جن کا جائزہ لے کر شارٹ لسٹ امیدواروں کی فہرست جاری کی جائے گی۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن کے ذرائع کے مطابق اگلے ماہ سے امیدواروں کے انٹرویوز شروع ہونے کا بھی امکان ہے ۔حکام کا کہنا ہے کہ تقرریوں کا یہ عمل شفاف طریقۂ کار کے تحت مکمل کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں