اندرون شہر 22ہزار چھتوں پر بسنت منانے کی تیاریاں

 اندرون شہر 22ہزار چھتوں پر بسنت منانے کی تیاریاں

254خستہ حال عمارتوں کی چھتوں پر بسنت منانے پر پابندی عائد:رپورٹ

لاہور(عمران اکبر ) اندرون شہر بسنت فیسٹول منانے کی تیاریاں ،بسنت کا سرکاری بڑا ایونٹ شاہی قلعہ میں منایا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق بسنت کا سرکاری بڑا ایونٹ شاہی قلعہ میں منایا جائے گا ،بڑی بسنت کی بڑی تیاریوں میں دو سے 25لاکھ تک بسنت کے لئے چھت کرائے پردیا جانے لگا ،والڈ سٹی کے مطابق اندرون شہرسرکاری اعدادوشمار کے مطابق 22ہزار چھتوں پر بسنت منائی جائے گی ،صرف 254خستہ حال عمارتوں کی چھتوں پر بسنت منانے پر پابندی عائد کر دی گئی ۔ذرائع کے مطابق اندرون شہر چونا منڈی آصف جاں حویلی کی چھت کی بکنگ تین روز کے لئے 15 لاکھ میں فروخت کی جا رہی ہے ، میاں صلی حویلی کا ریٹ 15لاکھ روپے ،مبارک ،نثار،الف شاہ ،حویلی،کوکوز کی چھتوں کے 25لاکھ ریٹ،حویلی میاں خان،حویلی میاں جی سلطان ،حویلی برود خان کی چھتیں 15لاکھ میں فروخت ۔ڈی جی والڈ سٹی نجم ثاقب کا کہنا ہے کہ محفوظ بسنت فیسٹول کی تیاریاں جاری ہیں لیکن کسی صورت بھی خستہ حال عمارتوں کی چھتوں پر بسنت نہیں منائی جائے گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں