جرائم کنٹرول، ریلویز تنصیبات کی سکیورٹی کیلئے ایس پی ویڈیولنک کانفرنس
لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے ) آئی جی ریلویز پولیس رائے طاہر کی سربراہی میں ماہانہ گیارہویں ایس پی ویڈیولنک کانفرنس کا انعقاد ہوا۔۔
جس میں جرائم کنٹرول، ریلویز تنصیبات کی سکیورٹی، بغیر ٹکٹ مسافروں کے خلاف ایکشن، اشتہاری اور عدالتی مفروران کی گرفتاری، ریلویز پولیس میں ڈیجیٹلائزیشن اور نئے بھرتی ہونے والے ملازمین کی ٹریننگ جیسے معاملات زیر بحث لائے گئے ۔ تمام ایس پیز نے سال 2025 میں اپنی اپنی ڈویژن کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی۔2025 کے دوران ریلویز پولیس نے مختلف جرائم کیخلاف کل 3681 مقدمات کا اندراج کیا اور 4197 ملزموں کو گرفتار کیا ۔