مختلف سوسائٹیوں میں ترقیاتی کام شروع کرنے کی ہدایت
ٹیپا ، ایل ڈی ایک ایک بلاک میں پائلٹ پراجیکٹ کا فوری آغاز کرے :ڈی جی
لاہور (سٹاف رپورٹر سے )ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت ایل ڈی اے اور ٹیپا کے انجینئر نگ ونگ کا اجلاس منعقد ہوا۔پیچ ورک، پاٹ ہولز و دیگر کاموں کی تصاویر اور سروے کو اپ لوڈ اور مانیٹرنگ کی جائے گی۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ ایل ڈی اے ، ٹیپا ایم اینڈ آر کے تمام کام موبائل ایپ کے ذریعے ڈیجیٹل مانیٹرنگ اور جی آئی ایس بیسڈ میپنگ سے کرے گا۔پہلے مرحلے میں ٹیپا اور ایل ڈی اے چاروں زونز میں ایک ایک بلاک میں پائلٹ پراجیکٹ کا فوری آغاز کرے ۔اجلاس میں ڈی جی ایل ڈی اے نے جوہر ٹاؤن، گارڈن ٹاؤن، علامہ اقبال ٹاؤن اور سبزہ زار کے ایک ایک بلاک میں پیچ ورک و دیگر کام شروع کرنے کی ہدایت کی۔ پائلٹ پراجیکٹ کی ڈیجیٹل ٹیگنگ و مانیٹرنگ کے بعد دیگر بلاکس میں بھی کام کیا جائے گا۔ایم اینڈ ونگ، ڈیجیٹل مانیٹرنگ کے ذریعے جامع پلاننگ کے تحت ایم اینڈ آر کے کام کیے جائیں گے ۔اجلاس میں صوبائی دارالحکومت میں جاری منصوبوں کی پیش رفت بارے بھی بریفنگ دی گئی۔