پنجاب بھر میں اجرتی قاتلوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
ماضی میں شوٹرز سے قتل کرانیوالے مرکزی ملزموں کو بھی گرفتار کیا جائیگا
لاہور(کرائم رپورٹر)کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی )پنجاب نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں اجرتی قاتلوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا ۔ ذرائع کے مطابق ماضی میں شوٹرز کے ذریعے قتل کرانے والے مرکزی ملزموں کو بھی اب گرفتار کیا جائے گا۔پولیس حکام کے مطابق متعدد قتل کے واقعات میں لواحقین کو ڈرا دھمکا کر صلح کرا لی جاتی تھی جس کے باعث اصل شوٹر قانون کی گرفت سے بچ جاتے تھے ، اب ان واقعات کے ماسٹر مائنڈز کے ذریعے شوٹرز کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے گا،سی سی ڈی حکام نے تمام مطلوب اور مفرور شوٹرز کو فوری گرفتار کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔