گریڈ 19اور 20کے 5ریلوے افسروں کے تقررو تبادلے
حنیف گل ،نوید مبشر ، افتخار حسین ،خالد خان ، فیاض خان کونئی ذمہ داریاں تفویض
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )وزارت ریلوے نے محکمہ میں گریڈ 19اور 20کے 5افسروں کے تقررو تبادلے کر کے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ چیف آپریٹنگ سپرنٹنڈنٹ سیفٹی حنیف گل کو ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ملتان،گریڈ 20کے آفیسر چیف پراجیکٹ اینڈ پلاننگ آفیسر نوید مبشر کو چیف آپریٹنگ سپرنٹنڈنٹ سیفٹی ،ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے ملتان افتخار حسین کو ڈی ایس ریلوے ورکشاپس ڈویژن مغلپورہ ،ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ورکشاپس مغلپورہ خالد خان کو پراجیکٹ ڈائریکٹر فائیو ایکسیڈنٹل لوکوموٹیوز مغلپورہ جبکہ تعیناتی کے منتظر گریڈ 19 کے آفیسر فیاض خان کو چیف پراجیکٹ اینڈ پلاننگ تعینات کردیا گیا۔