ماہ رمضان کے تقدس کیخلاف پروگرام بند کئے جائیں :ثمینہ سعید
لاہور(سیاسی نمائندہ)حلقہ خواتین جماعت اسلامی کی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ثمینہ سعید نے ٹی وی چینلز پر ماہ رمضان کے تقدس ۔۔
کیخلاف پروگرام نشر کرنے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پیمرا،وزرات اطلاعات سے خط میں مطالبہ کیا ہے کہ ماہ رمضان کے تقدس کے منافی غیر اخلاقی پروگرام نشر کرنے پر پابندی لگائی جائے ۔ یہ مہینہ عبادت، تقویٰ، تلاوتِ قرآن، تزکیئہ نفس، صبر، حیا اور اخلاقی پاکیزگی کی تربیت کا مہینہ ہے ۔ تفریحی پروگراموں میں رقص، موسیقی یا غیر سنجیدہ اور غیر اخلاقی مناظر نا صرف معاشرتی حساسیت کو مجروح کرتے ہیں بلکہ اس بابرکت مہینے کے تقدس کو بھی متاثر کرتے ہیں۔