حادثے میں شہید ہیڈ کانسٹیبل محمد اکبر کی نماز جنازہ ادا
قصور(نمائندہ دنیا) فرض کی ادائیگی کے دوران حادثے میں شہید ہونیوالے ہیڈ کانسٹیبل محمد اکبر کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ ۔۔۔
نماز جنازہ میں ڈی پی او قصور محمد عیسیٰ خاں، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز عبدالستار اور ایس ایچ او سرائے مغل عامر اسلم نے شرکت کی۔ ہیڈ کانسٹیبل محمد اکبر کے جسد خاکی کو شہید سلامی پیش کی گئی، ڈی پی او قصور اور سینئر افسروں کی طرف سے پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔ ڈی پی او قصور نے لواحقین سے ملاقات کی اور مرحوم محمد اکبر کی خدمات کو خوب سراہا۔ محمد اکبر گزشتہ شب نماز تراویح کی مسجد ڈیوٹی پر جاتے ہوئے نامعلوم گاڑی کیساتھ ٹکرانے سے جاں بحق ہو گیا تھا۔