تعلیمی بورڈز میں مستقل چیئرمینز کی تعیناتی کیلئے انٹرویوز کا باقاعدہ آغاز

تعلیمی بورڈز میں مستقل چیئرمینز کی  تعیناتی کیلئے انٹرویوز کا باقاعدہ آغاز

لاہور(خبر نگار)پنجاب کے تعلیمی بورڈز میں مستقل چیئرمینز کی تعیناتی کے لیے انٹرویوز کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے ۔وزیر تعلیم کی سربراہی میں قائم سلیکشن کمیٹی امیدواروں کے انٹرویوز لے رہی ہے ، جبکہ اس عمل کو تعلیمی نظام میں استحکام کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے ۔۔

ذرائع کے مطابق چیئرمینز کی اسامیوں کے لیے 300 سے زائد امیدواروں نے درخواستیں جمع کرائیں، جن میں سے264 امیدواروں کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے ۔ ہر نشست کے لیے پانچ امیدواروں کو پینل میں شامل کیا جائے گا ۔پنجاب کے 9 تعلیمی بورڈز گزشتہ دو برس سے مستقل چیئرمینز سے محروم ہیں، جس کے باعث انتظامی امور متاثر ہونے کی شکایات سامنے آتی رہی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں