191بلاٹکٹ مسافروں سے 2لاکھ کرایہ وجرمانہ وصول
کارروائی میں بلا ٹکٹ مسافروں سے وصول کی گئی رقم قومی خزانے میں جمع
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )ڈویژنل کمرشل آفیسر ریلوے عبداللہ ارشد کے ٹرینوں پر مسلسل چھاپوں میں تیزی۔ تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ سے براستہ لاہور کراچی جانے اور کراچی سے براستہ لاہور سیالکوٹ جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس ٹرین پر اچانک چھاپے کے دوران 191 بلا ٹکٹ مسافروں سے کرایہ و جرمانہ کی مد میں 2 لاکھ 11 ہزار 230 روپے وصول کیے گئے ۔ کارروائی کے نتیجے میں بلا ٹکٹ مسافروں سے وصول کی گئی رقم قومی خزانے میں جمع کرادی گئی۔اس کارروائی میں کمرشل انسپکٹر فیصل نذیر ، کلیم انسپکٹر مقصوم حسین کے علاوہ سپیشل ٹکٹ چیکنگ سکواڈ بھی ڈی سی او ریلوے کے ہمراہ موجود تھا۔اس کے علاوہ ڈی سی او ریلوے عبداللہ ارشد نے اپ اینڈ ڈاؤن علامہ اقبال ایکسپریس ٹرین میں صفائی ستھرائی، لائٹنگ، پنکھوں کی کارکردگی سمیت دیگر سہولیات کا بھی معائنہ کیا ۔