یوای ٹی میں ختم قرآن تقریب کاانعقاد
لاہور ( خبر نگار )یو ای ٹی لاہور میں روح پرور تقریبِ ختمِ قرآن کا انعقاد کیا گیا۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی قاری عمران نے ۔۔
قرآن پاک کی تکمیل کی سعادت حاصل کی۔رواں برس خصوصی طور پر تراویح کے بعد پڑھے جانے والے سپاروں اور سورتوں کا خلاصہ بھی بیان کیا گیا، جس کا مقصد قرآن فہمی کو فروغ دینا تھا۔تقریب کے مہمانِ خصوصی صدر مساجد ڈاکٹر محمد شعیب تھے ۔ انہوں نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر کی جانب سے مساجد کی تزئین و آرائش کے اقدامات کو سراہا اور اس امید کا اظہار کیا کہ مساجد کی یہ رونقیں ہمیشہ قائم و دائم رہیں گی۔