انٹر بورڈ بوائز ہاکی ٹیم کا سلطنت عمان کا پہلا دورہ مکمل

انٹر بورڈ بوائز ہاکی ٹیم کا سلطنت عمان کا پہلا دورہ مکمل

عمان میں پاکستانی سفیر سید نوید بخاری نے ٹیم کا گرمجوشی سے استقبال کیا

لاہور(خبر نگار)انٹر بورڈ سپورٹس کمیٹی کے زیرِ نگرانی اور لاہور بورڈ کے زیرِ اہتمام آل پاکستان انٹر بورڈ بوائز ہاکی ٹیم نے سلطنتِ عمان کا پہلا تاریخی اور کامیاب دورہ مکمل کر لیا۔ پہلی بار عمان کی باضابطہ دعوت پر پاکستانی ٹیم نے وہاں کی جونیئر اور سینئر قومی ٹیموں کے خلاف دوستانہ میچز کھیلے ۔ عمان میں پاکستانی سفیر سید نوید بخاری نے ٹیم کا استقبال کیا، جبکہ وطن واپسی پر صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات خاں نے سیکرٹری لاہور بورڈ رضوان نذیر، ڈائریکٹر سپورٹس لاہور بورڈ ڈاکٹر بدر محی الدین، ہیڈ کوچ مسعود الرحمن، سیکرٹری ٹیکنیکل بورڈ محمد حفیظ، اسسٹنٹ کوچ محمد آصف ہاشمی اور کھلاڑیوں سے ملاقات کرکے انہیں کامیاب دورے پر مبارکباد دی۔ کھلاڑیوں کو بین الاقوامی معیار کی کٹس اور جدید ہاکیوں سمیت تمام ضروری سہولیات فراہم کی گئیں۔ ماہرین کے مطابق یہ دورہ ملک میں ہاکی کے فروغ اور نوجوان کھلاڑیوں کو عالمی سطح پر متعارف کروانے کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔ حکام نے عزم ظاہر کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق مستقبل میں بھی ایسے بین الاقوامی دورے جاری رکھے جائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں