بجلی کی تاریں اور گاڑیوں کی بیٹریاں چوری کرنے والا ملزم گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر) گجر پورہ پولیس نے بجلی کی تاریں اور گاڑیوں کی بیٹریاں چوری کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا۔۔
۔ ترجمان کے مطابق گجر پورہ پولیس نے کارروائی کے دوران بیگم پورہ روڈ سے بجلی کی تاریں، اے سی فارمر اور گاڑیوں کی بیٹریاں چوری کرنے کی وارداتوں میں ملوث ملزم کاشف کو سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ٹریسنگ کرتے ہوئے گرفتار کر کے ملزم سے چوری کرنے کے اوزار چاقو، پلاس، کٹر وغیرہ برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے ۔