16غیرقانونی تعمیرات مسمار،41املاک سربمہر

16غیرقانونی تعمیرات  مسمار،41املاک سربمہر

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )ایل ڈی اے ٹیموں کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 16غیرقانونی تعمیرات مسمار،41املاک سربمہر۔ایل ڈی اے ٹیموں کی جوہر ٹاؤن،رحمن آباد، شان بھٹی روڈ، پائن ایونیو، ڈیفنس روڈ پر کارروائی۔۔

 آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سوسائٹی،واپڈا ٹاؤن، کالج روڈ، شادمان،گلبرگ، نیو گارڈن ٹاؤن اور سبزہ زار میں آپریشن کیا گیا۔رحمن آباد، جوہر ٹاؤن، شان بھٹی روڈ، پائن ایونیو، ڈیفنس روڈ،آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سوسائٹی،واپڈا ٹاؤن، کالج روڈ پر 16املاک مسمار،ایک عمارت سربمہر، غیرقانونی کمرشل استعمال،کمرشل فیس کی عدم ادائیگی پرشادمان میں 12املاک،گلبرگ اورنیو گارڈن ٹاؤن میں 18املاک سیل۔ٹیموں نے ریکوری آپریشن کے دوران سبزہ زار میں 10املاک سربمہرکر دیں سیل کی گئی املاک میں نجی سکول،گراسری سٹور،فارمیسی، کلینک،ریستوران،فوڈ پوائنٹ،بیوٹی سیلون، ورکشاپ، دکانیں، دفاتر ودیگر شامل ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں