قیدی طبیعت بگڑنے پر ہسپتال منتقل
قصور(خبرنگار)قصور کے نواحی تھانہ کھڈیاں میں حوالات میں بند قیدی کی اچانک طبیعت بگڑ گئی۔
تھانہ کھڈیاں میں اغوا کے مقدمے میں جسمانی ریمانڈ پر موجود حوالاتی سلیمان ولد اسلم کی اچانک طبیعت خراب ہو نے پر اسے فوری طور پر بلھے شاہ ہسپتال قصور منتقل کیا گیا۔