مریدکے : کھیتوں سے نامعلوم لاش برآمد
مریدکے (نمائندہ دنیا) مریدکے کے تھانہ سٹی کے بالمقابل کھیتوں سے نامعلوم نوجوان کی لاش ملی ہے۔
خدشہ ہے کہ کسی نے تشدد کے بعد زہر دیکر کھیتوں میں پھینک دیا۔ پولیس کا کہنا کہ منشیات کا عادی نشہ کی زیادتی کے باعث جاں بحق ہوا ہے ۔پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی۔