دوران چھاپہ پتنگ فروشوں کا پولیس پر حملہ،نائب محرر زخمی

دوران چھاپہ پتنگ فروشوں کا پولیس پر حملہ،نائب محرر زخمی

مصطفی آباد(نامہ نگار)قصور کے علاقہ مصطفی آباد میں دوران چھاپہ پتنگ فروشوں نے اسلحہ اور ڈنڈوں کیساتھ پولیس پارٹی پر حملہ کرکے اہلکاروں کی وردیاں پھاڑ دیں جبکہ نائب محرر کو شدید زخمی کردیا۔

پولیس کو اطلاع ملی کہ محلہ امیر کالونی میں صغیر وغیرہ کیمیکل ڈور اور پتنگیں فروخت کرتے ہیں ،پولیس نے چھاپہ مار کر مصطفی کو پکڑ کر قبضہ سے 6کیمیکل ڈور کی چرخیاں اور 40پتنگیں برآمد کرلیں ،اس دوران ملزموں نے نامعلوم مسلح افراد کے ہمراہ ہوائی فائرنگ کرکے پولیس پارٹی کوگھیر لیا اورڈنڈوں سے حملہ کرکے نائب محرر غازی مراتب کوشدید زخمی کردیاجبکہ دیگر ملازمین کی وردیاں پھاڑ دیں،پولیس نے مزید نفری طلب کرکے چار ملزموں صغیر ،مصطفی ،اسلم ،حمزہ اور حسن کو گرفتار کرلیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں