چیچہ وطنی:منشیات فروشوں سے 35 لیٹر شراب برآمد، مقدمات درج

چیچہ وطنی:منشیات فروشوں سے  35 لیٹر شراب برآمد، مقدمات درج

چیچہ وطنی (نمائندہ دنیا)پٹرولنگ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 35 لیٹر دیسی شراب برآمد کر لی اور ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے ۔

دوران گشت پولیس نے فیصل ندیم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 12 لیٹر، شبیر احمد سے 12 لیٹر اور ظہور احمد سے 11 لیٹر دیسی شراب برآمد کی۔تمام ملزمان کے خلاف تھانہ صدر چیچہ وطنی میں الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں