قصور: منشیات فروش گرفتار، شراب و چرس برآمد
قصور (نمائندہ دنیا) پولیس تھانہ سٹی چونیاں اور کوٹ رادھا کشن نے منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے 100 لیٹر شراب اور 3490 گرام چرس برآمد کر لی۔
گرفتار شدگان کے خلاف مقدمات درج کر دیے گئے اور پولیس مصروف کارروائی ہے ۔