ننکانہ صاحب: یتیم بچی کو نئی آکسیجن مشین فراہم

 ننکانہ صاحب: یتیم بچی  کو نئی آکسیجن مشین فراہم

ننکانہ صاحب (خبرنگار) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی طرف سے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں سانس کی بیمار یتیم بچی ارشہ کو نئی آکسیجن مشین فراہم کی گئی۔

صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے ہسپتال کے دورے کے دوران مشین فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر رانا افتخار نے مشین بچی کے حوالے کی اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ ارشہ نے اپنی صحت یابی کے لیے شکریہ ادا کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں