ایران پر حملہ اسلامی ممالک پر حملہ :طاہر اشرفی
لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے )پاکستان علما کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ ایران پر حملہ اسلامی ممالک پر حملہ ہے۔
ادارہ منہاج الحسین کے پلیٹ فارم سے مختلف مسالک کے علما کرام نے دشمنوں کی سازشوں کا مقابلہ کرنے اور متحد رہنے کااعلان کردیا، ادارہ منہاج الحسین جوہر ٹاؤن میں استحکام پاکستان کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی کاکہنا تھا کہ ایران پر حملے کے بعد امت مسلمہ غم کی کیفیت میں ہے ۔