حضرت شاہ حسینؒ کا عرس محبت اور روحانی ہم آہنگی کے لازوال پیغام کا عکاس :احسان بھٹہ
لاہور(سیاسی نمائندہ)چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف پنجاب ڈاکٹر احسان بھٹہ نے کہا ہے کہ حضرت شاہ حسینؒ کا عرس محبت، اتحاد اور روحانی ہم آہنگی کے لازوال پیغام کا عکاس ہے ، جو آج کے دور میں بھی انسانیت کی رہنمائی اور رہبری کر رہا ہے ۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار برصغیر کے عظیم صوفی شاعر حضرت شاہ حسینؒ المعروف مادھو لال حسینؒ کے 438ویں تین روزہ سالانہ عرس کا گزشتہ روز روایتی رسمِ چادر پوشی کے ذریعے افتتاح کرتے ہوئے کیا۔تقریبِ افتتاح میں ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور اوقاف حافظ انیس الرحمن، اسسٹنٹ کمشنر شالیمار عامر بٹ، اسسٹنٹ کمشنر واہگہ حافظ ذیشان، ڈائریکٹر پراجیکٹس رفیق نور وٹوسمیت محکمہ اوقاف کے دیگر افسران اور زائرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔