لاہور کو پیپلز پارٹی کا مضبوط گڑھ بنایا جائے گا:فیصل میر

لاہور کو پیپلز پارٹی کا مضبوط  گڑھ بنایا جائے گا:فیصل میر

لاہور (سپیشل رپورٹر)پیپلز پارٹی لاہور کا اہم اجلاس پارٹی صدر فیصل میر کی زیرِ صدارت گزشتہ روز جوہر ٹاؤن میں ہوا جس میں تنظیمی امور پر اہم فیصلے کئے گئے۔

اس موقع پر فیصل میر نے کہا کہ لاہور کو پیپلز پارٹی کا مضبوط گڑھ بنایا جائے گا، کارکنوں کو بلا امتیاز آرگنائزنگ کمیٹی میں شامل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ،4 اپریل کو ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر لاہور آفس میں سیمینار منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، اجلاس میں اشرف بھٹی کی خدمات کے اعتراف میں قرارداد منظور بھی کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں