13 سے 19 اپریل تک انسداد پولیومہم شروع کرنیکا فیصلہ

13 سے 19 اپریل تک انسداد پولیومہم شروع کرنیکا فیصلہ

ہائی رسک علاقوں کی ہر یونین کونسلزمیں 5 روزمکمل مہم ، 2 دن کیچ اپ مہم ہوگی

لاہور (این این آئی)وفاقی حکومت نے پولیو کے کمزور ٹرانسمیشن موسم کا فائدہ اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت 13 سے 19اپریل تک انسداد پولیومہم ہو گی۔ کراچی،کوئٹہ اور جنوبی خیبر پختوانخوا جیسے ہائی رسک علاقوں کیلئے مؤثرحکمت عملی تیار کرلی گئی،ہائی رسک علاقوں کی ہر یونین کونسلزمیں 5روزمکمل مہم اور 2دن کیچ اپ مہم ہوگی،عام یونین کونسلزمیں تین روز مکمل مہم اور چار روز کی کیچ اپ مہم ہوگی۔قومی مہم کے دوران 4کروڑ 53لاکھ بچوں کوپولیوسے بچا ؤ کے قطرے پلانے کا ہدف ہے ،انسداد پولیو مہم میں 4لاکھ 13ہزار سے زائدفرنٹ لائن ورکرزحصہ لیں گے ،مہم کے دوران بچوں کو پولیو ویکسین کے ساتھ وٹامن اے بھی فراہم کیا جائے گا،مسلسل کامیاب مہم کے باعث رواں سال صرف ایک پولیووائرس سامنے آیا،طبی ماہرین نے رواں سال کی انسداد پولیو مہم کو نتیجہ خیز قرار دے دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں