کرنٹ لگنے سے بھینس ہلاک گوشت فروخت کرنے کی کوشش
قصور(خبرنگار،نمائندہ دنیا) کوٹ علی گڑھ میں بارش کے دوران بجلی کے پول سے کرنٹ لگنے کے باعث ایک بھینس ہلاک ہوگئی۔
واقعے کے بعد سفاک قصائیوں نے مردہ بھینس کا گوشت فروخت کرنے کی کوشش کی تاہم تھانہ مصطفیٰ آباد پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ڈرائیور کو گاڑی نمبر 2263 سمیت گرفتار کرلیا جبکہ مرکزی ملزمان فرار ہوگئے ۔ پولیس نے گوشت قبضے میں لے لیا ہے ۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ انسانی صحت سے کھیلنے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ تاکہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام ممکن بنائی جا سکے ۔