چوری اور ڈکیتی کی 10 وارداتیں، لاکھوں لوٹ لئے گئے

چوری اور ڈکیتی کی 10 وارداتیں، لاکھوں لوٹ لئے گئے

گرین ٹائون،لٹن روڈ سے گاڑیاں ، وحدت کالونی، سندر ، نولکھا سے موٹرسائیکل چوری ڈاکو شہر کے مختلف علاقوں سے شہریوں سے نقدی اور موبائل فونز لوٹ کر فرار ہو گئے

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے ،موبائل فون، موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں لوٹ لی گئیں ، تفصیلات کے مطابق گڑھی شاہو میں احسان سے 2لاکھ 25ہزار روپے اور موبائل فون، غازی آ باد میں ہاشم سے 2لاکھ 10ہزار روپے اور موبائل فون،چوہنگ میں دلشاد سے 2لاکھ روپے اور موبائل فون،ریس کورس میں شہباز سے 2لاکھ روپے اور موبائل فون،ڈیفنس میں عزیز سے 1لاکھ 60 ہزار روپے اور موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا،گرین ٹائون اور لٹن روڈ سے گاڑیاں جبکہ وحدت کالونی ،سندر اور نولکھا سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں