ماڈل ٹاؤن کچہری کے عقب سے دو اسلحہ بردار ملزم گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر) چوکی چلڈرن ہسپتال پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ماڈل ٹاؤن کچہری کے عقب سے دو اسلحہ بردار ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان کچہری کے پیچھے ریلوے لائنز کے قریب چھپے ہوئے تھے ۔ ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ شاہ جمال کالونی میں ریکی کر کے واردات کی منصوبہ بندی کر رہے تھے ۔پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 32 بور ریوالور اور گولیاں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن جہانداد اکرم کے مطابق ملزمان کے بیانات اور محرکات کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے ۔