مریدکے میںجماعت بنون اسلام کی سالانہ تقریب
مریدکے (نمائندہ دنیا) جماعت بنون اسلام مریدکے کی سالانہ تقریب تقسیم اسناد اور حلف برداری منعقد ہوئی جس میں سابق ایڈوائزر ٹو چیف منسٹر پنجاب محمد شہزاد مغل نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
انہوں نے نئے منتخب صدر محمد بلال عالم سے حلف لیا اور دستار بندی کی۔ تقریب میں علماء، وکلاء، تاجروں اور صحافیوں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر جماعت کی 70 سالہ سماجی و دینی خدمات کو سراہا گیا۔ آخر میں طلبہ کو اسناد اور معززین کو شیلڈز تقسیم کی گئیں۔