ہسپتالوں میں گارڈز کی ایک ہی پوائنٹ پرڈیوٹی سے مشکلات

ہسپتالوں میں گارڈز کی ایک ہی  پوائنٹ پرڈیوٹی سے مشکلات

شیخوپورہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اور چلڈرن ہسپتال میں کئی سالوں سے سکیورٹی گارڈز کی ڈیوٹی ایک ہی پوائنٹ پر برقرار ہے۔

مریضوں اور ان کے لواحقین کے لیے ہسپتال میں داخلہ اور مختلف شعبہ جات تک رسائی مشکل ہو گئی ہے۔ مریضوں اور شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سیکورٹی کمپنی اور ہسپتال انتظامیہ گارڈز کی ڈیوٹی میں تبدیلی لائیں تاکہ بدتمیزی اور کرپشن کا خاتمہ ہو۔ سپروائزر نے رابطہ کرنے پر کہا کہ ہسپتال انتظامیہ کا ہمیں حکم کبھی موصول نہیں ہوا، عوام کی رائے ہمارے اختیار میں نہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں