مریم نواز کے انقلابی اقدامات قابل تحسین :احسن افضل کھوکھر
مسکراتے چہرے پنجاب کی حقیقی ترقی کی گواہی دے رہے: رہنما مسلم لیگ (ن)
لاہور( این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن افضل کھوکھر نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں پنجاب بدل رہا ہے ، ترقی کی نئی راہیں، عوامی فلاح کے منصوبے اور روشن مستقبل کی ضمانت، ایک ایسا پنجاب جو آگے بڑھ رہا ہے ، ترقی کر رہا ہے اور ہر شہری کیلئے امید بن رہا ہے ۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت میں پنجاب حکومت عوامی فلاح و بہبود کے مشن پر گامزن ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کے ویژن کے تحت لاہور کے گلی محلوں کی تقدیر بدلنے کا سفر تیزی سے جاری ہے ۔ سیوریج کے دیرینہ مسائل کا حل ہو یا ٹف ٹائلز کی تنصیب، ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل سے شہریوں کے معیارِ زندگی میں واضح بہتری آ رہی ہے ۔ عوام کا یہ بھرپور اعتماد اور مسکراتے چہرے پنجاب کی حقیقی ترقی کی گواہی دے رہے ہیں۔احسن افضل کھوکھر نے کہا کہ پنجاب میں دل کی بیماریوں کے بڑھتے ہوئے مسائل کے پیش نظر وزیراعلی مریم نواز شریف کا کارڈیک سرجری پروگرام عوام کے لئے ایک بڑی نعمت ثابت ہو رہا ہے۔